البرکۃ فی طعام الصحابہ
صحابہ کے کھانے میں برکت
Allah Blessed the Food of Sahabah
Hadith in Arabic
عَنْ جَابِرٍأَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَطْعِمُهُ فَأَطْعَمَهُ شَطْرَ وَسْقِ شَعِيرٍ فَمَا زَالَ الرَّجُلُ يَأْكُلُ مِنْهُ وَامْرَأَتُهُ وَضَيْفُهُمَا حَتَّى كَالَهُ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ لَمْ تَكِلْهُ لَأَكَلْتُمْ مِنْهُ وَلَقَامَ لَكُمْ
Urdu Translation
ترجمہ۔حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا نبی ﷺ کے پاس ، اس نے کھانا مانگا آپ سے ، پس دئیے اس کو نصف وسق (ایک وسق ساٹھ ساع کا اور ایک ساع ساڑھے چار کلو کا اس طرح ایک سو پینتیس کلوگرام ہوگئے)جو ، پس کھاتے رہے اس سے وہ شخص اور بیوی اس کی اور مہمان ان (دونوں ) کے یہاں تک کہ ماپ لیا اس کو ، پھر آیا نبی ﷺ کے پا س ، تو فرمایا آپ (ﷺ) نے اگر نہ ماپتا تو اس کو تو کھاتے رہتے تم اس میں سے اور وہ ضرور قائم رہتا تمہا رے لئے ۔ مسلم
English Translation
Jabir (Radi Allahu Anhu) narrates that, “A person came to Holy Prophet ﷺ and asked for food. So, he gave him half “Wask” (One “Wask” is equal to 60 “Sah” and one “Sah” is equal to 4.5 kgs, hence it will be =1/2 X 60 X 4.5=135 kgs) of barley. He and his wife has been eating continuously, including their guests from it for a long time until they had measured it. Then he came to Holy Prophet ﷺ (and informed about it). He said, “If you have not measured the barley, it must not be going to an end for ever.” (Sahih Muslim)